گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار

ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کارروائی،گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات برآمد،زیر حراست شخص چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا،زیر حراست شخص نے موقع پاکر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا،ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کیے،شہری نے قلیل ترین وقت میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ طلائی زیورات کی برآمدگی پر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی