چک بیلی روڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم،دو افراد جاں بحق

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)چک بیلی روڈ پر واقع گاؤں کوری خدا بخش کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دونوں افراد کے سر پر شدید چوٹیں آئیں،جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2026ء کو راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر گاؤں کوری خدا بخش کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو گاڑی موقع پر پہنچی اور دونوں متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ندیم احمد ولد غلام مصطفیٰ، عمر 28 سال، اور سہیب احمد ولد محمد عبداللہ،عمر 35 سال، شامل ہیں۔ ریسکیو رپورٹ کے مطابق ندیم احمد کے سر پر شدید اندرونی چوٹ آئی تھی، جبکہ سہیب احمد کے سر پر گہری اور شدید نوعیت کی چوٹ تھی۔حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پیدا ہو گئی۔ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔