پنجاب میں سکول ٹیچرزا ب تعلیم دینے کیساتھ سبزیاں بھی اُگائیں گے

(پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ سبزیاں اگانے کا فیصلہ، جس کا مقصد اسکولوں کی خالی اراضی پر کچن گارڈننگ کو فروغ دینا اور طلبہ میں زراعت کی اہمیت بیدار کرنا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ اس سخت مراسلے میں پرنسپلز کو مہم پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے تحت اسکولوں کو پودوں کی دیکھ بھال کی روزانہ کی بنیاد پر تصاویر بھی محکمہ کو ارسال کرنا ہوں گی۔