پنجاب: سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن

(پنڈی پوسٹ نیوز)اس سلسلے میں صرف 2 دن میں پنجاب سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سی ایم ای بائیک سکیم کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگئیں، طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے bikes.punjab.gov.pk پر 4 اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے طالبعلم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اپلائی کرنے کیلئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کیلئے ڈاؤن پیمنٹ معاف کر دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف 3028 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا، جبکہ طلبہ کو ای بائیک کی 2 روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6 ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔