پرنسپل راجہ شاہد لیاقت گریڈ 19 میں ترقی پا گئے، خوشی کی لہر

کلر سیداں (یاسر ملک ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کلر سیداں کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پرنسپل (گریڈ 19) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ شاہد لیاقت گزشتہ پانچ سال سے بطور پرنسپل اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی تعلیمی و انتظامی خدمات کے اعتراف میں انہیں مستقل طور پر ایسوسی ایٹ پروفیسر پرنسپل گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کلر سیداں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ان کی ترقی کی خبر پر اہلِ علاقہ، اساتذہ، طلبہ اور سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہل علاقہ نے راجہ شاہد لیاقت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں اپنی بہترین خدمات جاری رکھیں گے۔