(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 4 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔