پاکستان ایئر فورس کا بڑ ا کارنامہ !فضائی دفاع کو مزید مضبو ط بنانے کیلئے نیا اور جدید ترین سسٹم فوج میں شامل

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان ایئر فورس (PAF) نے ملکی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جدید ترین ‘لیئرڈ انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم’ (IADS) باقاعدہ اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان 7 ستمبر 2026 کو کیا گیا۔ اس کثیر الجہتی دفاعی نظام میں چین اور ترکیہ کی تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، جس میں کم سے درمیانی بلندی کے خطرات سے نمٹنے والا چینی HQ-17 (LOWMADS) میزائل سسٹم، نیچی پرواز کرنے والے اہداف کو نشانہ بنانے والی ترک خودکار اینٹی ایئر کرافٹ گن Korkut (35 mm SPAAG)، اور ڈرونز و یو اے ویز کے فزیکل خاتمے کے لیے تیار کیا گیا جدید ترک نظام Sahin (40mm C-UAS) نمایاں ہیں۔ ان جدید ترین ہتھیاروں کی بیک وقت شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گیا ہے، جو روایتی اور جدید فضائی خطرات بشمول ڈرون حملوں کے خلاف ایک مضبوط اور محفوظ ترین دفاعی چھتری فراہم کرے گا۔