ٹیکسلا کے علاقے میں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ،

ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راہگیر لڑکی اور ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل زخمی، واردات میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد،واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، فرار ڈاکو کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ،ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے حکمت عملی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا،واقعے کی اطلاع پر ٹیکسلا پولیس فوری موقع پر پہنچی ایک ڈاکو کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی ہدایت، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،