(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے لیے نئی تشکیل دی گئی ‘کیپٹل پٹرول فورس’ کے حوالے 50 جدید الیکٹرک گاڑیاں (EVs) کر دی ہیں، جس کا مقصد دارالحکومت میں سمارٹ اور ماحول دوست پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔
اس فورس میں شامل 200 اہلکاروں کو شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمروں سے لیس کیا جائے گا، جبکہ پٹرولنگ کے ہر یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار تعینات ہوں گے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی مد میں ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بھاری مالی بچت ہوگی اور صرف ساڑھے دس ماہ کے عرصے میں ان گاڑیوں کی اپنی لاگت بھی پوری ہو جائے گی۔