راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ نوجوان کو بہانے سے دفتر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسس جاری ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔