میں بہت خو ش ہو ں میر ا گھر ڈوب گیا ہے، پریشان حال شہری کی دہائی!

(پنڈی پوسٹ نیوز)شدید بارشوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گھر میں داخل ہونے والے سیلابی پانی میں گھرا ایک شخص انتظامیہ کی نااہلی پر طنزانہ انداز میں احتجاج کر رہا ہے؛ وہ رو کر دہائی دینے کے بجائے طنزیہ طور پر “خوشی” کا اظہار کرتے ہوئے 3 سے 4 فٹ پانی میں ڈوبے اپنے صحن، کمروں، ڈوبی ہوئی موٹر سائیکل اور تباہ شدہ گھریلو سامان کا احوال دکھاتا ہے، جس سے اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور اسے کھانے پینے و بیٹھنے کے لیے ہمسایوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔