موسلا دھار بارش کے دوران بہترین ڈیوٹی دینے پر ٹریفک پولیس کے آفیسر آصف کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)موسلا دھار بارش کے دوران بہترین انداز میں ڈیوٹی انجام دینے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آفیسر آصف کی حوصلہ افزائی کی۔ چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے آفیسر آصف کو اپنے دفتر مدعو کیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نوازا۔