مندرہ ڈریال دوہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں پار

گجرخان سرکل تھانہ مندرہ کے علاقے موہڑہ پیرو ڈریال میں عید کی رات باپ بیٹے کے دوہرے قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم غلام رسول ساتھیوں سمیت پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ناکہ بندی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ہونے والے مقابلے کے دوران غلام رسول مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ملزم کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی گئی۔ غلام رسول سکنہ موہڑہ پیرو ڈریال، جاوید اور سدھیل کے دوہرے قتل کیس میں تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھا