(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑکوں کے کنارے اور درمیان میں کنکریٹ کے گملے رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکام کو ری سائیکل پلاسٹک سے بنے ڈرین کورز استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں اپنے وسائل سے مکمل کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں 20 منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جن میں سرگودھا کے 8، خوشاب کے 6 اور بھکر کے 6 منصوبے شامل ہیں، جبکہ بڑے سڑکوں کی تعمیر، توسیع اور بحالی بھی منصوبوں کا حصہ ہے۔