محرم الحرام کے سلسلے میں کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک اہم میٹنگ منعقدہ ہوئی۔

رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور صوبائی وزیر پنجاب صہیب احمد بھرتھ کی کمشنر آفس راولپنڈی میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر انجینئر عامر خٹک، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور دیگر افسران کی شرکت،

صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سیکورٹی و دیگر انتظامات پر بریفنگ دی گئی،میٹنگ کے بعد صوبائی وزیرِ پنجاب صہیب احمد بھرتھ اور افسران نے سیف سٹیز راولپنڈی کا دورہ کیا اور سیف سٹی میں قائم جدید کنٹرول روم کا جائزہ لیا،

صوبائی وزیر اور افسران نے مرکزی کنٹرول روم لیاقت باغ کا بھی دورہ کیا جہاں صوبائی وزیرِ پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے افسران کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

راولپنڈی پولیس ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔