(پنڈی پوسٹ نیوز)عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کے مطابق گلوکار و سماجی شخصیت جواد احمد ملک کے ہر فرد کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سے کہیں زیادہ قابلِ احترام اور باوقار شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جواد احمد نے کبھی کسی آمر کو ووٹ نہیں دیا، نہ ہی کسی جنرل کو ایکسٹینشن دی اور نہ ہی اقتدار کے بعد کسی قسم کی ایکسٹینشن کی پیشکش کی۔ ان کے بقول جواد احمد نے خوشامد سے بھی گریز کیا۔اقرار الحسن نے مزید کہا کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی جواد احمد ایک مثالی شخصیت ہیں، جن پر کسی قسم کے ایسے تنازعات نہیں جن کا موازنہ کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی، نظریاتی اور سیاسی اعتبار سے جواد احمد ان کے نزدیک عمران خان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ قابلِ احترام شخصیت ہیں۔