(پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے 3 اسیران کی جانب سے نجی ہسپتال سے علاج اور بیرونِ ملک ٹیلیفونک رابطے کی سہولت کے لیے دائر درخواستیں قانونی ضوابط کے تحت مسترد کر دی ہیں۔ اعلیٰ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسیران کا نجی ہسپتال سے علاج بنیادی حق کے طور پر نافذ العمل نہیں اور یہ عمل مجاز میڈیکل بورڈ کی باقاعدہ تجویز و سفارشات کے بغیر ممکن نہیں۔سماعت کے دوران جسٹس محمد آصف نے وضاحت کی کہ متعلقہ کیس میں سپریم کورٹ کا سابقہ حکم عبوری نوعیت کا حامل ہے، جسے حتمی قانونی فیصلہ یا نذیر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ ان درخواست گزاروں میں اویس الطاف، الیاس خان اور محمد اسماعیل شامل تھے۔