کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 699پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس کی حد پرپہنچ گیا ہے۔
تاہم ٹریڈنگ کے آغاز کے چند ہی گھنٹوں بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1332 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔