انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل اور کورٹ ویڈیو لنک سسٹم فعال نا ہونے کے سبب 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی، 11 مقدمات کے تفتیشی افسران کی بھی حاضری مکمل نا ہو سکی جبکہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ آج بھی نو مئی 11 کیسز میں چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل نا ہوسکا، بانی چیئرمین تحریک انصاف کو بھی 11 کیسز میں چالان نقول تقسیم نا ہوئیں۔
وکلائے صفائی کی 9 مئی کیسز میں مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔
واضح رہے کہ 9 مئی 11 کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس جبکہ آرمی میوزیم حملہ، میٹرو بس اسٹیشن اور حساس بلڈنگ جلانے کا کیس بھی شامل ہے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل کروانے کا.