راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر شہر میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر راولپنڈی پولیس الرٹ، سینئر افسران فیلڈ میں موجود،ایس ایس پی آپریشنز ،سی ٹی او نے گوالمنڈی پل اور نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ سمیت دیگر صورتحال کا جائزہ لیا ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ میں موجود ہیں، پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ شہریوں کے حفاظت اور سہولت کے لئے کام کر رہی ہے، سی پی او کی تمام افسران کو ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل ربط اور سپورٹ کی ہدایت،شہریوں کی سہولت کے لئے سی پی او کی چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنانے اور بروقت ایڈوائزریز جاری کرنے کی ہدایت، شہریوں کی مدد اور سہولت کے لئے راولپنڈی پولیس دیگر اداروں کے ہمراہ مصروف عمل ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو نمبرز کے علاوہ 15 پر بھی کال کر سکتے ہیں