کلرسیداں (راجہ غلام قنبر) پوٹھوہاری ثقافتی،سیاسی سماجی حلقوں کی معروف ہر دلعزیز شخصیت راجہ افتخار ملنگی آف ڈیرہ خالصہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ افتخار ملنگی کیساتھ انکے دوست چوہدری عاشق اور حاجی الیاس بھی اس مبارک سفر میں شریک تھے۔ عمرہ سے واپسی پر ایئرپورٹ پر انکے فرزندان و عزیزوں استقبال کیا۔ استقبال میں چوہدری جاوید اقبال، راجہ محمد لطیف، راجہ سہیل، چوہدری ساجد گجر، چوہدری خاور گجر،چوہدری یوسف گجر، چوہدری نایاب سرور، راجہ عقیل ریاض،راجہ بلاول ربانی، راجہ اطہر مانگا،چوہدری آصف ماواں، راجہ عمر فاروق، راجہ عمر ظہیر، چوہدری سوداگر حسین، چوہدری آصف حسین، چوہدری نضارت حسین اور راجہ عاقب لطیف شامل تھے۔ راجہ افتخار ملنگی و فرزندان کی جانب سے راجہ کامران ملنگی نے تمام احباب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ راجہ افتخار ملنگی کا یہ دورہ دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصہ میں انگلینڈ کا سیاحتی دورہ کیا جہاں قریب پندرہ قیام کیا جہاں پر چوہدری عاشق، سابق کونسلر سلو لندن راجہ فیاض آف نندنہ جٹال، سائیں افضل جنجوعہ آف گف سمیت انگلینڈ کے ثقافتی دورہ پر پر گئے شاعر راجہ واجد اقبال حقیر قوال خرم شہزاد ملک اور استاد مبشر شہزاد بٹ و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ دوسرے حصہ میں عمرہ شریف کی سعادت چوہدری عاشق اور حاجی الیاس کے ہمراہ حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ پریس کلب چوکپنڈوڑی اور آواز چوکپنڈوڑی کی ٹیم نے راجہ افتخار ملنگی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔