جہلم پولیس کی کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعے آئس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، آئس برآمد

جہلم تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک منشیات فروش پینٹ شرٹ پہن کر اور اسکول بیگ لٹکا کر اپنا حلیہ کالج اسٹوڈنٹ جیسا بنا کر منشیات فروخت کر رہا ہے، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،

دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے آئس کے آرڈر وصول کرتا اور گاہکوں تک منشیات پہنچاتا تھا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرارِ واقعی سزا دلوائی جائے گی