راولپنڈی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی میں بس ہوسٹس کی حیثیت سے ملازمت کرنے والی خاتون کو اپنی ہی بس کے کنڈیکٹر نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے متاثرہ بس ہوسٹس کی مدعیت میں محمد اشرف نامی کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کنڈیکٹر اور ہوٹل منیجر کو گرفتار کرلیا ہے مسماۃ “ر ض” کی مدعیت میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق مدعیہ مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں بطور ہوسٹس ملازمت کرتی ہے سائلہ راولپنڈی واپس آتے ہوئے راستے بند ہونے کے باعث ترنول اتر گئی جہاں پر کنڈیکٹر اشرف اسے اپنی
گاڑی میں پیرودھائی گیلانی ہوٹل چھوڑ گیا جہاں سائلہ نے آرام کی غرض سے کمرہ کرائے پر لیا لیکن صبح کے وقت اشرف نے دروازے پر دستک دی سائلہ کے دروازہ کھولتے ہی وہ زبردستی اندر داخل ہوگیا اور دھکا دے کر بیڈ پر گرانے کے بعد کچھ سونگھا کر بے ہوش کر دیا جب ہوش آیا تو سائلہ برہنہ اپنے بستر پر پڑی تھی اور جسم پر ناخنوں کے نشان تھے مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم محمد اشرف سائلہ کو پہلے بھی غلط کاموں کے لئے مجبور کرتا رہا پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم اور ہوٹل منیجر کو گرفتار کرلیا ہے