(پنڈی پوسٹ نیوز)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 18 کی ممتاز افسر ڈاکٹر انعم فاطمہ کو اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (ADC General) تعینات کر دیا گیا ہے۔اس نئی تعیناتی سے قبل وہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) میں انتہائی اہم اور فعال انتظامی عہدوں پر فائز تھیں، جہاں وہ بیک وقت بطور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA)، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (DDG) انفورسمنٹ (CDA) اور چیف آفیسر (MCI) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔
حکومت نے ان سے سابقہ عہدوں کا چارج واپس لے کر ان کی خدمات وزارتِ داخلہ کے سپرد کی تھیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ (ICT) میں ان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور فیلڈ میں فعال کارکردگی کے باعث انہیں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی انتظامیہ میں اس اہم ترین ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا۔