امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 61 میں پاکستان کے نامور فائٹر شاہ زیب رند نے شاندار کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کر دیاابتدا میں شاہ زیب رند کا مقابلہ بیلیٹر ورلڈ چیمپئن پیٹرکی پٹ بل سے طے تھا، جو پیٹریسیو پٹ بل کے بڑے بھائی ہیں، تاہم فیس آف کے دوران دونوں فائٹرز کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور صورتحال ہاتھا پائی تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں پیٹرکی زخمی ہو گئے اور فائٹ منسوخ کر دی گئی بعد ازاں مختصر نوٹس پر شاہ زیب رند نے یو ایف سی کے تجربہ کار فائٹر آندرے ایول کا چیلنج قبول کیا، جو مین ایونٹ میں ان کے مدِ مقابل آئے تمام تر توقعات کے برعکس، شاہ زیب رند نے زبردست حکمت عملی اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نہ صرف فائٹ پر مکمل کنٹرول رکھا بلکہ اپنے حریف کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ فتح ایک ’’اسٹیٹمنٹ ون‘‘ ہے، جس نے عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیایہ تاریخی کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر بن گئی ہے، جبکہ شائقینِ کھیل کی جانب سے شاہ زیب رند کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔