اوجریالہ ایک تا ریخی گا وں ہےجو کے روات کے قریب واقع ہے اس گاؤں کا رقبہ تقر یباً چار ہزار کنا ل پر مشتمل تھا ایوب دورمیں تقر یباً اسکا رقبہ 1472 کنال ریڈیو پاکستان والوں نے خرید لیا تھا ہمارے گاؤں کی زمین کاشت کے لحاظ سے بہت اچھی ہے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت ہے۔
تحریر: راجہ محمد حنیف،اوجریالہ
اوجریالہ ایک تا ریخی گا وں ہےجو کے روات کے قریب واقع ہے اس گاؤں کا رقبہ تقر یباً چار ہزار کنا ل پر مشتمل تھا ایوب دورمیں تقر یباً اسکا رقبہ 1472 کنال ریڈیو پاکستان والوں نے خرید لیا تھا ہمارے گاؤں کی زمین کاشت کے لحاظ سے بہت اچھی ہے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت ہے ہمارے گاؤں کے لوگ محنتی اور نڈر ہیں قومیت راجپوت پھکڑال ہے ہمارے گاؤں کی تین ڈھوکیں ہیں جن کی آبادی 100 گھرانے سے زیادہ ہے ہمارے گاؤں کا قبرستان تاریخی ہے تقریباً 40کنال تک کا رقبہ ہے اور اس میں عید گاہ بھی ہے اورکوئی جب کوئی جنازہ وغیرہ ہوتو وہ بھی وہاں پڑھا جاتا ہے یونین کونسل ہماری لوہدرہ ہے اور تھانہ روات ہے ہمارے گاؤں میں بلکہ علاقے میں ایک بہت بڑی شخصیت تھی جس کا نام راجہ محمد اکرم(مرحوم) ہے جو ڈسٹرکٹ بورڈ کے ممبر بھی رہے اور اس کے بعد یونین کونسل ساگری کے چیئرمین بنے اور یونین کونسل لوہدرہ میں بھی چیئرمین رہے علاقے میں ان کی بے شمار خدمات ہیں۔
ہمارے گاؤں کے لوگ سنگت اور زبان کے پکے ہیں ہمارے گاؤں میں تقریباً ہر گھر میں گائے بھینس پائی جاتی ہے تقریباً لوگ دودھ اور مکھن گھر کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں گندم ہر گھر میں اچھی خاصی ہوجاتی ہے اور تقریباً لوگ آٹا وغیرہ گھر کا استعمال کرتے ہیں ہمارے گاؤںمیں تقریباً چھ سات ٹریکٹر ہیں ہمارے گاؤں میں کچھ لوگ بیرون ملک میں اور کچھ فوج میں ہیں اور کچھ پولیس میں ملازم ہیں اور باقی جو ہیں کھتی باڑی کرتے ہیں۔نظریاتی طور پر ہمارے گاؤں کی اکثریت مسلم لیگی ہے مسائل کے لحاظ سے ہمارے گاؤں کی زمینوں میں سے سوئی گیس کی لائن گزرنے کے باوجود ہم اس سہولت سے محروم ہیں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اوجریالہ کو دن دگنی رات چگنی ترقی اور لوگوں کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔{jcomments on}