چوہدری نثار کے مقابلہ کیلئے راجہ محمد بشارت سامنے آگئےNA52

{jcomments on}

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باون راولپنڈی کلرسیداں روات چک بیلی خان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثارعلی خان کے

مقابلہ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے مشترکہ طور پر راجہ محمد ناصر کو امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ حلقہ پی پی پانچ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالسلام راجہ کے مقابلہ میں سابق تحصیل ناظم کلرسیداں ملک سہیل اشرف کو ق لیگ اور پیپلزپارٹی کا امیدوار نامزد کردیاگیا ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کسی امیدوار کے نامزدگی کااعلان نہیں ہوا البتہ کرنل اجمل صابر نے قومی اسمبلی اور وحید قاسم اور ہارون ہاشمی نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی حثیت سے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہوئی ہے جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا قومی و صوبائی اسمبلی دونوں سیٹوں سے امیدوار کو پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں