ایران کا اسرائیل پر ایک اور وار

حیفا کی آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

حیفا (نمائندہ پنڈی پوسٹ: بہرام خان) — مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر، ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو نشانہ بنا لیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایران کی جانب سے حیفا میں واقع آئل ریفائنری اور بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک ہو گیا۔ اسرائیلی حکام نے فی الحال حملے کی مکمل تفصیل جاری نہیں کی، تاہم دفاعی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حملہ “بیرونی دشمن” کی جانب سے کیا گیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پہلے ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ عروج پر ہے، اور خطے میں جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید تفصیلات آنے تک، پنڈی پوسٹ اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں