(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کا بورڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سرجری ضروری قرار دیتا ہے تو حکومت تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز کا بورڈ عمران خان کی سرجری کا فیصلہ کرتا ہے تو حکومت اس کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے، تاہم ناکامی کے بعد مذاکرات کی طرف آئے ہیں۔ حکومت نے معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی انکاری رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ مذاکرات کی میز پر کوئی ڈیل یا ڈھیل موجود ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.