چوہدری محمد زین العابدین کے دعوت ولیمہ کا اہتمام بناہل کلرسیداں میں کیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے نواحی پرفضا اور خوبصورت علاقہ وادی بناہل میں گزشتہ روز چوہدری محمد زین العابدین کی پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔‏ چوہدری محمد زین العابدین بانی کارکن پاکستان پیپلز پارٹی حاجی چوہدری محمد بشیر مرحوم کے پوتے اور چوہدری انصر محمود عرف تولہ استاد کے فرزند ہیں۔‏ دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد میں دوست احباب اور برادری نے شرکت کی سیاسی رہنماوں کی آمد سے ولیمہ سیاسی اجتماع کا شکل اختیار کرگیا۔‏مہمانوں کی آمد پر پھول نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔‏ سابق وزیر مال ریاست آزاد کشمیر چوہدری اخلاق٬جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی عمار مہدی راجہ٬ سینیئر رہنما آصف شفیق ستی٬نمبردار چوہدری تصور حسین٬ چوہدری خورشید ٬چوہدری عزیز پینڈا٬ چوہدری حمید٬چوہدری ظہیر سلطان٬ سابق سٹی ناظم و تحصیل صدر پیپلزپارٹی سیٹھ محمد اعجاز بٹ٬ راجہ ربنواز خان٬نصیر اختر بھٹی٬ بدر بشیر بدر٬ عشرت حسین بھٹی٬ اظہر محمود بھٹی٬ صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر٬ چوہدری صداقت حسین٬ کرنل رضوان بھٹی٬میجر شبیر احمد٬ چوہدری نصیر٬فیاض بھٹی٬چوہدری زبیر٬ تاج خان٬محمد علی خان٬ چوہدری فیصل نذیر٬چوہدری ناصر جاوید٬چوہدری عمیر نصیر٬ گل ارباب اجمل بھٹی٬ خالد بھٹی٬زرین بھٹی٬چوہدری اسامہ ٬ چوہدری نعیم٬ چوہدری زبیر الغازی بیکرز ٬ چوہدری ارشد٬ پرویز کنگ سمیت دیگر شریک تھے۔‏ دولہا کی جانب سے چوہدری انصر تولا٬ چوہدری طارق٬ چوہدری شاہزیب٬ چوہدری دانش٬ چوہدری سہیل٬ چوہدری سعد٬ چوہدری ثقلین٬ چوہدری کونین سمیت دیگر نے مہانوں کا استقبال کیا اور شرکت و عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔‏


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.