
اس کائنات میں اللہ رب العزت نے کیسے کیسے رمز پوشیدہ رکھ چھوڑے ہیں نہ صرف یہ بلکہ انتہائی عجیب وغریب فطرت وکردار اور عادات واطوار کے انسانوں کو ہمارے اردگرد بسا دیا ہے ۔جب جب ان سے سامنا ہوتا ہے تو حیرت ہوتی ہے ۔بعض حقائق جاننے کے لیے ہمیں اپنی انتہائی قوت درکار ہوتی ہے جو اب ناپید ہو چکی ایک وقت تھا جب چھپ کر کی جانے والی برائی پر بھی سزا اور سماجی ردعمل کا خوف دامن گیر رہتا تھا آج ہر برائی سرعام اور بڑی دیدہ دلیری سے کی جاتی ہے کیونکہ برائی کو سماج میں اب برائی سمجھا ہی نہیں جاتا
اب تو ظاہر نظر آنے والے واقعات بھی نظر سے اوجھل رہتے ہیں ۔لیل ونہار میں ہمارے شب وروز سیل رواں کی طرح گذرتے چلے جارہے ہیں انہی گذرتے پل میں ڈھیروں قصے اور ان گنت واقعات جنم لیتے چلے جارہے ہیں اور ہم ان کے کردار بنے تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔کہتے ہیں انکشافات پرسکون زندگی میں ہلچل مچا دیتے ہیں۔بیول سے نوجوان دوکاندار کے انکشاف نے مجھے اس موضوع پرطبع آزمائی کے لیے اکسایا ۔۔بیول میں دوکان چلانے والے مہربان نے بتایا کہ شہر میں آجکل بھکاریوں کی یلغار نے عذاب کی صورت اختیار کرلی ہے ۔اپنا مشاہدہ بتاتے ہوئے اس جوان کا کہنا ہے کہ صبح سے سہ پہر تک اس نے دوکان پر آنے والی بھکاری خواتین کی تعداد شمار کی تو سہ پہر تک نصف سنچری ہوچکی تھی اور مانگنے کے لیے آنے والی خواتین نوجوان اور خوبرو تھیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ پیشہ ور بھکاری خاندان کے مرد حضرات اپنی چھونپڑیوں میں تاش کھیلتے ۔موبائل چلاتے اور موج مستی میں زندگی گذرتے ہیں ان کی ذمہ داری صرف انتی ہے کہ وہ صبح ان لڑکیوں کو بیول میں واقع پٹرول پمپ سے کچھ پیچھے ڈراپ کرتے ہیں اور شام کو وہیں سے پک کرتے ہیں ۔جو سارا دن خیرات مانگنے ساتھ مبینہ طور پرجسم فروشی کا دھندا بھی کرتی ہیں ۔شہر میں در آنے والے غیرمقامی افراد کی آمد کے بعد شہر میں بھی جسم۔فروشی کے اڈے چلائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔
خصوصاََ زیریں پنجاب سے آئے کچھ گھرانوں بارے بہت سی اطلاعات موجود ہیں ۔اس پر مزید یہ بھکاری خواتین ۔۔نسل نو جو پہلے ہی سماجی برائیوں میں مبتلا ہورہی ہے وہ اس برائی کا بھی شکار ہوتی نظر آتی ہے ۔اس مسلے کی نشاندھی کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ جس روز اس نے ان بھکاری لڑکیوں کی گنتی کی اسی روز شام کو پُل پر قائم پیزا شاپ سے اسے معلومات ملیں کہ اس روز بھکاری خواتین نے اس شاپ سے سات ہزار روپے کے پیزے پارسل کروائے ۔بات سمجھ میں آجانا چاہیے کہ ان بھکاری خواتین کا مسلہ نہ مہنگائی ہے نہ غربت ۔کیونکہ سات ہزار کے پیزے خریدنے اور کھانے کا تصور کوئی مزدور ۔دیہاڑی دار غریب کرہی نہیں سکتا ۔
یہ تو عیاشی شمار ہوتی ہے ۔جو غریب اور مڈل کلاس کے بس کی بات نہیں ۔ان پیشہ ور بھکارنوں کو خیرات دینے سے بہتر ہے کہ شہری اپنے اردگرد کے مستحق لوگوں کی دیکھیں اور ان کی ضروریات پوری کریں کہ وہ ہاتھ پھیلانا نہیں جانتے ۔۔جبکہ یہ پیشہ ور بھکاری دوہرے چہرے رکھتے ہیں ۔بظاہر غریب نظر آنے والے اپنی کمین گاہوں میں ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ۔رکشے ۔اچھے اور مہنگے موبائل فونز رکھتے ہیں ۔خیرات دینے والوں سے زیادہ بہتر کھانے کھاتے ہیں ۔۔۔سو اہل۔پوٹھوار کو اس معاملے پر غور کرنا ہوگا کہ ہمارے علاقے کو سماجی برائیوں کا گڑھ بنانے پر تلے ہوئے ہیں یہ لوگ نسل نو کو بے راہ روی پر اکساء کر ان کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کے درپے ہیں ۔دوہرے چہرے کے یہ لوگ۔
اپنے چہرے پر کئی چہرے لیے
ہم بڑے ہی پارسا بن کر جیے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.