
نزہت رحیم آفریدی صاحبہ نے دبنگ انداز میں اپنا بہترین کردار ادا کیا اور زندگی ایسے گزار رہی ہیں کہ جیسے گھوڑے پر بیٹھا ہوا ایک شہسوار مثب کرداروں کو تقویت دے رہا ہو اور منفی کرداروں کو نیزے کی نوک سے کبھی دائیں کبھی بائیں کبھی آگے کبھی پیچھے اور جب ان سب باتوں سے معاملہ حل نہ ہو پائے تو پھر اسی نیزے کی نوک سے اوپر کر کے غایب کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
میں جب انکے پاس بیٹھتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ معلوم نہیں کن سوچوں میں گم رہتی ہے مگر وہ سوچیں مثبت انداز میں گھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ جب ہم سب باتیں کر رہے ہوتے ہیں تو نزہت بہت کم بولتی ہے مگر جب بولتی ہے تو انکا ایک جملہ ہمارے دس منٹ کے جملوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ انکی بیٹی شمائلہ آفریدی کو جب میں دیکھتا ہوں اور جب میں بات کرتا تو مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری سب سے پیاری بہن ہے۔ کیونکہ وہ ہر وقت اپنی والدہ اور اپنے والد جو 2021 میں یہ فانی دنیا چھوڑ گئے تھے انکی سوچوں میں گم رہتی ہے کیونکہ اسے بھی معلوم ہو گیا ہے کہ والدین کے علاوہ کویء محبت نہیں دے سکتا کیونکہ اس کی بھی ایک شہزادی بیٹی ہے۔
نزہت رحیم آفریدی خاندان میں سب سے لاڈلی تھی۔ آپ کی تاریخ پیدائش 1958 ہے۔ آپ کے 5 بہن بھائی ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ کراچی یونیورسٹی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا اور اس کے بعد نمل یونیورسٹی سے ایم فل English literature میں بہترین گریڈ میں پاس کیا۔ آپ کو بچپن سے لکھنے اور پڑھنے کا شوق تھا۔
آپ اردو اور انگریزی شاعرہ ہیں۔ آپ نے اردو اور انگلش میں بہت سے آرٹیکل لکھے اور اب تک لکھتی جا رہی ہیں۔ آپ Fanzine اور Educare کی میگزین ایڈیٹر بھی رہ چکی ہیں۔ جو کام بھی کرتی ہیں بہترین انداز میں کر کے دکھاتی ہیں۔ جب کسی کام کا آغاز کر لیں تو پھر اپنا سب کچھ چھوڑ کر وہ کام مکمل کر کے سکون محسوس کرتی ہیں۔ یہ سب باتیں نہ تو میں نے کسی سے سنی ہیں اور نہ ہی مجھے نزہت نے بتائی ہیں۔ لکھاری سامنے بیٹھے فرد کے ماتھے اور دل و دماغ میں جا کر محسوس کر لیتے ہیں جو میں نے دریافت کر لیا۔
آپ بہترین پروفیسر ہیں اور سب سے پہلی جاب آپ نے 1993 میں فضائیہ انٹر کالج ملیر کراچی سے شروع کی۔ اور اس کے بعد فضائیہ ڈگری کالج “فیصل” کراچی میں تعینات ہو گئی۔ بے شمار شاگردوں نے ان کے زیر انتظام بےشمار ڈگریاں حاصل کیں اور آج کل پاکستان اور پاکستان سے باہر ہر محکمے میں اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
زندگی کا سلسلہ دھیرے دھیرے چلتا رہا اور پھر نزہت رحیم نے Head of English ڈیپارٹمنٹ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج حمزہ کیمپس راولپنڈی میں جارج سنبھال لیا۔ اس کالج میں بے پناہ خدمات سر انجام دیں اور پھر اسکے بعد APS پوٹھوہار کیمپس میں شفٹ ہو گئی۔ پھر کیا ہوا کہ زندگی یکسر بدل گئی۔ اسکے بعد نزہت رحیم APS ٹوڈلر اکیڈمی جناح کیمپ کی پرنسپل بن گئیں۔ اور پرنسپل کی زمہ داری بہترین انداز میں ادا کرتی رہیں۔ ںے شمار کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہزاروں کی تعداد میں انکے سٹوڈنٹس ہیں جو جب نزیت رحیم کو دیکھتے ہیں تو گردن نیچے کر کے جھک جاتے ہیں اور پھر پرانا زمانہ یاد کر کے آنکھیں نم کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور پھر پروفیسر نزیت بھی اپنی آنکھیں خوشی کی وجہ سے بھگونا شروع کر دیتی ہے۔
آپ نے ساری زندگی قوم کے نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی اور اب تک کر رہی ہیں۔ کیونکہ موٹیویشنل سپیکر میں آپ سر فہرست ہیں۔ جو بات یہ اپنی زبان سے بیان کرتی ہیں وہ عملاً کر کے دکھاتی ہیں۔ جو کام یہ خود نہیں کرتی اسے بیاں بھی نہیں کرتی۔ مگر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سارے مثبت کام کرتی رہتی ہیں۔ بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں اتنا سوچتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنے بارے میں کم اور خاندان کے بارے میں 99 فیصد سوچتی رہتی ہیں۔ انسانیت انکے دل و دماغ میں شہد کی طرح رواں رہتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ انسانیت قیامت کے روز شاہد یعنی گواہ بن جائے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ نزہت رحیم کے قیامت والے دن بہت سے مثبت گواہان موجود ہوں گے انشا اللہ۔
اپکی شادی ایک کاروباری آدمی رحیم خان آفریدی سے ہوئی جو اپریل 2022 میں یہ فانی دنیا چھوڑ کر اللہ کے پاس چلا گیا۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین اور گھر والوں کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ انکی وفات کے بعد نزہت رحیم آفریدی نے اکتوبر 2023 میں اپنی سروس کو الوداع کر دیا اور کیء برس نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے بعد گھر آ گئیں۔
آگر میں نزہت رحیم آفریدی کے بارے میں دس صفحات پر مشتمل تحریر بھی لکھوں تو بھی انکی زندگی اور مثب کام ختم نہیں ہوں گے۔ دوستوں یاد رکھو کہ اس دنیا میں ہم نے چند لمحے گزارنے ہیں لہذا منفی کردار کی بجائے مثبت اثرات مرتب کر کے جائیں تاکہ زندہ لوگ دعائیں دیں اور میرا اللہ بھی آپ کو جنت میں اچانک لے کر چلا جائے۔
ڈھا دے مندر ڈھا دے مسجد
ڈھا دے جو کج ڈھیندا ای
پر کسے دا دل نہ ڈھاویں
رب دلاں وچ تک رہندا ای
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.