عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ،آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن بھی لگادیا گیا

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ عمران خان کا عمومی طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اس دوران ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی۔اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پر عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا گیا، جس کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے اور علاج کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔