میانوالی میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

پنجاب بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی غیر قانونی کلینکس اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیوں کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرا فورس جلد ہی محکمۂ صحت کے ہمراہ کریک ڈاؤن کا آغاز کرے گی۔ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے اتائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔۔