کلرسیداں (راجہ غلام قنبر ) کرنل انوار عباسی کا کوآرڈینیٹر بننا حلقہ این اے 51 کے لیئے خوش آئند ہے۔ حلقہ کے لوگوں کے مسائل ہونے میں کرنل انوار عباسی اپنا خصوصی کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف لیگی رہنما و فوکل پرسن واپڈا برائے یونین کونسل کنوہا ماسٹر محمد ایاز چوہدری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ماسٹر ایاز چوہدری نے کرنل انوار عباسی کو نئی ذمہ داریاں ملنے اور آئیسکو افسر جمال لطیف چوہدری کو پروموشن کورس امتیازی حیثیت سے پاس کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ ماسٹر محمد ایاز چوہدری دوران ملازمت ٹیچر یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ رات دن عوامی مسائل کو حل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔