اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

(پنڈی پوسٹ نیوز)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر 6 سے 8 اکتوبر 2026 تک کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔