ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا پشاور روڈ، انڈرپاسز اور پیرودھائی بس سٹینڈ کا دورہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا پشاور روڈ ، قاسم مارکیٹ انڈرپاسز کا دورہ،معرکہ حق چوک تا موٹروے چوک سگنل فری کوریڈور پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ،ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا،منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے، ڈپٹی کمشنر،ڈپٹی کمشنر کا پیرودھائی بس سٹینڈ کا بھی دورہ، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ویٹنگ ہال اور بس سٹینڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر