ڈیرہ خالصہ: حاجی شاہ محمد مسجد و کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

شاہ باغ(پنڈی پوسٹ نیوز)حاجی شاہ محمد مسجد و کمیونٹی سنٹر ڈیرہ خالصہ کے بیسمنٹ اور پہلے فیز کے لینٹر کا آج آغاز ہو گیا ہےاس شاندار عمارت کے بیسمنٹ میں بچوں کے قرآن پاک پڑھنے کی جگہ ہو گی اس کے علاؤہ رمضان المبارک میں خواتین کی نماز ہو گی چوہدری برادران کی فوتگی کے بعد پھوڑی فاتحہ خوانی ادھر ہی ہو گی بارش یا موسمی حالات کے پیش نظر نماز جنازہ ادھر ادا کی جا سکے گی کیسی بھی خوشی یا غمی کے موقع پر بارش یا دیگر ایمرجنسی کے حالات میں یہ بیسمنٹ استعمال کی جائے گی اور انشاءاللہ اس لینٹر کر فوراً بعد اس کی اوپر والی منزل میں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی جائے گی جس کا نام چوہدری فیملی کے بڑے ہی نیک بزرگ حاجی شاہ محمد صاحب کے نام پر رکھا گیا ہے جو کہ چوہدری غلام سرور مرحوم کے والد محترم ہیں اللہ عزوجل مسجد کی تعمیر اور کمیونٹی سنٹر کی تعمیر میں آسانیاں اور اسباب پیدا فرمائے آمین زیر نگرانی چوہدری جاوید اقبال جاوید