(پنڈی پوسٹ نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار افغانی انسانی اسمگلرز کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں زیرحراست غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد129 ہوگئی ہے۔