حافظ نعیم الرحمٰن نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اس سکیم سے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری جماعت اسلامی کی جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد، لانگ مارچ اور دھرنے جاری رہیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آج رات جماعت اسلامی اپنا موقف پیش کرے گی۔