عمران خان کے ذاتی فیصلوں پر تبصرہ ،میں شرمندہ ہو ں اور دوبارہ معافی مانگتا ہوں،اقرار الحسن

(پنڈی پوسٹ نیوز)معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی فیصلوں سے متعلق ماضی میں کیے گئے اپنے تبصروں پر افسوس اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر معذرت کرلی۔اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں اپنے ان ریمارکس پر شرمندگی ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی غلطیوں پر ڈٹے رہنے کے بجائے انہیں تسلیم کرنے، اپنی اصلاح کرنے اور آگے بڑھنے کا رویہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اپنی غلطی تسلیم کرنے اور اسے قبول کرنے کی روایت کو فروغ ملنا چاہیے، بجائے اس کے کہ لوگ اپنی غلطیوں کا دفاع کرتے رہیں۔اقرار الحسن کی یہ گفتگو عمران خان کے ذاتی فیصلوں سے متعلق ان کے سابقہ تبصروں پر ذاتی اعتراف اور معذرت کے طور پر سامنے آئی ہے۔