(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینئر افسران سے سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی سرکاری نوکری فروخت نہیں کی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے دوٹوک اعلان کیا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر نہ کوئی سیکرٹری بچے گا اور نہ ہی کوئی وزیر۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے بے ضابطگیوں کی شکایات پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔