(پنڈی پوسٹ نیوز)ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پر پہنچ گیا۔ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر سے ایل این جی کارگو المرونا پورٹ قاسم پہنچا ہے۔اسد وارثی نے بتایا کہ جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل 2 پر لنگر انداز ہوا ہے جو قطر سے 81 ہزار936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر پورٹ پہنچا ہے۔