(پنڈی پوسٹ نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کیساتھ 4404 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے ہوگئی۔