راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑی گاڑی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ایس پی راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔