(پنڈی پوسٹ نیوز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی۔دوسری جانب مربان خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔