راولپنڈی/ چک بیلی خان: انچارج چوکی چک بیلی خان تھانہ چونترہ کی اہم کارروائی،غفلت ولاپرواہی سے موٹر سائیکل سوار 63 بزرگ شخص،10 سالہ بچی کو کچلنے والے ٹریکٹر ڈرائیور خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔لڈوا گاؤں کے ملک محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق،۔ اطلاعات کے مطابق چک بیلی خان کے علاقے لڈوا گاؤں کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 63 سالہ شخص ملک محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے ۔گزشتہ روز ملک محمد خان اپنی 10 سالہ نواسی ہمراہ موٹر سائیکل پر گنگال گاؤں جا رہے تھے کہ مین روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے غفلت ولاپرواہی برتتے ہوئے انکے موٹر سائیکل کوہٹ کیا۔حادثے کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔کچھ دیر بعد حادثے کے مقام سے گزرنے والے تنویر نامی شخص نے زخمی ملک محمد خان اور انکی نواسی کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے لواحقین کو اطلاع دی۔ چک بیلی خان چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک حمزہ شبیر نے ٹریفک کے المناک حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے۔پولیس نے ٹریکٹر کو قبضے میں لیتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور ابوبکر سمیت دو اشخاص کو بھی فوری طور پر تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار اشخاص خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔