(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا ضلع میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور بہتری کے 8 منصوبوں کی منظوری دے دی، جن پر مجموعی طور پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔منصوبوں میں ڈیری روڈ، آزاد روڈ، نیو اردو بازار روڈ، گرین مارکیٹ روڈ، پائلٹ اسکول روڈ اور آرا مارکیٹ روڈ کی تعمیر و بحالی شامل ہے۔ اس کے علاوہ خیام چوک اوورہیڈ برج، جوہر کالونی روڈ سے فاطمہ جناح روڈ، شمع چوک تا اسٹیڈیم گیٹ روڈ اور دیگر اہم رابطہ سڑکوں کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر بہتر ہونے کے ساتھ ٹریفک کی روانی اور آمدورفت کی سہولیات میں بھی بہتری آئے گی۔ سیاہل مور روڈ کے انٹرچینجز کی خوبصورتی کا منصوبہ بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔