(پنڈی پوسٹ نیوز)جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت استعفیٰ دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہو رہا ہوں، مزید قانونی سکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی امور میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی منصب پر خدمات انجام دینا میرے لئے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔