پنجاب میں پرائمری سطح سے (AI)کی تدریس کا آغاز ،انقلابی نصاب تیار

(پنڈی پوسٹ نیوز)حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری کی سطح (جماعت اول تا پنجم) سے مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا ایک انقلابی فیصلہ کیا ہے۔ اس تاریخی اقدام کے تحت پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے صوبے بھر کا نیا انقلابی نصاب تیار کر لیا گیا، اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور انہیں مستقبل میں بدلتی ہوئی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات کے لیے تیار کرنا ہے۔